مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کی صبح ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ شہر کے مرکزی علاقے میں واقع ہندوستانی سفارتخانے پر اس وقت ہوا جب ایک حملہ آور نے بارود سے بھری کار سفارتخانے کے دروازے سے ٹکرا دی۔
یہ سفارتخانہ افغان وزارتِ داخلہ کی عمارت کے نزدیک واقع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور نے ممکنہ طور پر ان افراد کو نشانہ بنایا ہے جو ہندوستانی سفارتخانے سے ویزا لینے کے لیے جمع تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حملہ طالبان شدت پسندوں نےکیا ہے۔
آپ کا تبصرہ